30 مئی 2012 - 19:30

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر سردار لطیف خان کھوسا نے کہا ہے کہ پرامن ایٹمی انرجی سے استفادہ کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کا مسلمہ حق ہے۔

ابنا: سردار لطیف کھوسا نے لاھور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ فارس کے گورنر حسین صادق عابدین سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ علاقے اور عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مواقف کی حمایت کی ہے اور پرامن ایٹمی انرجی کے استعمال کو ایران کا مسلمہ حق سمجھتا ہے۔

سردار لطیف کھوسہ نے ایران اور پاکستان کے تاریخی، فرہنگي اور مذہبی اشتراکات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ دونوں ملکوں میں تجارتی تعلقات میں فروغ آنے سے دونوں قوموں کو ہی فائدہ ہوگا اور اس سے تعاون میں بھی فروغ آئے گا۔

صوبہ فارس کے گورنر نےپاکستان کے صوبہ پنجاب کے دورے میں پنجاب کے حکام کے ساتھ اقتصادی شعبے میں باہمی تعاون کے مفاہمتی نوٹ پر دستخط کئے ہیں۔.......

/169